ریاست راجستھان کے ضلع دھولپور میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اس کے لیے ضلع میں بھر میں لوگوں کی نشاندہی کرکے سیمپلنگ کرائی جارہی ہے۔
ضلع کلکٹر راکیش کمار جائسوال نے بتایا کہ اب تک زیادہ تر ایسے لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں جو ڈور ٹو ڈور کاروبار سے جڑے ہیں، ایسے میں پہلے ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے سیمپلنگ کرائی جارہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ضلع میں قریب آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ سبزی کے کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں، اسی طرح آٹھ ہزار سے زیادہ دودھ والے ہیں، جو ڈیری اور گھر گھر دودھ پہنچانے کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں۔