ETV Bharat / city

Lightning Strike: جے پور میں آسمانی بجلی سے 11 افراد ہلاک، سرچ آپریشن آج بھی جاری

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد ہوئی ہلاکتوں پر ایڈیشنل کمشنر لَا اینڈ آرڈر راہل پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کی۔

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:29 AM IST

Updated : Jul 12, 2021, 12:20 PM IST

Additional Commissioner Law and Order
پوری شب سرچ آپریشن

راہل پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ہم لوگوں کو ہسپتال کے مردہ گھر سے ملی اطلاع کے مطابق اب تک اس حادثے میں گیارہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور 28 سے 30 لوگوں کو پولیس نے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ گیارہ سے بارہ لوگوں کا علاج ابھی ہسپتال میں چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفینس کی ٹیم، پولیس کی ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے، اس کے علاوہ جو مقامی باشندے ہیں ان لوگوں نے بھی کافی تعاون کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید بتایا کہ پہاڑ پر چڑھنا کافی مشکل ہے، اوپر کافی اندھیرا ہے، روشنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اس لیے ہم لوگ بار بار سرچ کررہے تھے۔ تین مرتبہ ہم لوگوں نے پورے علاقے کو سرچ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار پوری شب آپریشن جاری رہا اور کل ایک مرتبہ پھر ہم لوگ آپریشن چلائیں گے، جس میں ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ کہیں پر کوئی زخمی تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش میں آسمانی بجلی کا قہر، 41 افراد ہلاک

واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں انہیں چار لاکھ روپے دینے کا اعلان راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Lightning strikes kill 11
آسمانی بجلی سے 11 افراد ہلاک

Last Updated : Jul 12, 2021, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.