ETV Bharat / city

جے پور: 'کورونا کے خاتمہ کے لیے عوام بے خوف کورونا ویکسین لگوائیں: چیف قاضی

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 5:27 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے راجستھان میں روزانہ الگ الگ جگہوں پر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، ان ویکسینیشن کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

'عوام بے خوف ہوکر کورونا ویکسین لیں تبھی ملک سے کورونا کا خاتمہ ممکن ہے

حکومت کی جانب سے کی جانے والی تمام کوششوں کے باوجود بھی ایسے چند لوگ ہیں جو کورونا ویکسین لگوانے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے خوف ختم کرنے کے لیے مسلم مذہبی رہنما بڑھ چڑھ کر کورونا ویکسین لگوارہے ہیں، ساتھ ہی عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ اس وبا کا خاتمہ ہوسکے۔

عوام بے خوف ہوکر کورونا ویکسین لگوائیں تبھی ملک سے کورونا کا خاتمہ ممکن ہے

جے پور کے چیف قاضی خالد عثمانی نے کہا کہ 'مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جو ویکسینیشن پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں وہ کافی بہتر ہیں، عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ان کیمپ سے فائدہ اٹھائیں، اپنے نزدیک میں جہاں بھی ویکسینیشن کیمپ ہو وہاں پہنچ کر ویکسین لگوائیں۔ تاکہ کورونا کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ملک سے کورونا وبا کا خاتمہ کرنا ہے تو جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی جارہی ہے اس ایڈوائزری کا خیال رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ راجستھان میں کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ مقدار میں مہیا کرائی جائے اس کے پیشِ نظر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی کو کئی بار مکتوب بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے نیرج چوپڑا کو فون کال کے ذریعے مبارک باد دی

ان مکتوب میں یہ کہا گیا ہے کہ راجستھان کی عوام کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ویکسین راجستھان میں پہنچائی جائے تاکہ اس وبا کا جلد خاتمہ ہوسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.