ETV Bharat / city

وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر مسافر خانہ میں تعمیراتی کام کرانے کا الزام

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:58 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ کی کمیٹی ایک مرتبہ پھر تنازعات میں گھر گئی ہے۔

وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر مسافر خانہ میں تعمیراتی کام کرانے کا الزام
وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر مسافر خانہ میں تعمیراتی کام کرانے کا الزام

جے پور میں واقع مسلم مسافر خانہ کی کمیٹی تنازعات کا شکرا ہوگئی جس کے بعد راجستھان مسلم پریشد تنظیم نے کمیٹی پر الزام عائد کیا اور مسلم وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا۔

مسلم پریشد تنظیم نے وقف بورڈ کو ایک خط لکھ کر بتایا گیا کہ وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر مسلم مسافرخانہ میں لفٹ تعمیر کی جارہی ہے۔ مسافر خانہ میں ہورہی دھاندلیوں کو روکنے کےلے اقدامات کرنے کا بورڈ سے مطالبہ کیا گیا۔ تنظیم نے بتایا کہ پہلی مرتبہ بغیر وقف بورڈ کی اجازت کے مسافرخانہ میں تعمیری کام کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم مسافرخانہ کمیٹی میں مالکانہ حق کو لیکر تنازعات منظر عام پر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.