راجستھان میں مذہبی رہنما عیدالاضحیٰ کے متعلق مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ عید کے موقع پر حکومتی ایڈوائزری کا مکمل طور پر خیال رکھیں ایسے میں اب راجستھان حکومت بھی اس پورے معاملے کے متعلق اپیل جاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز اپنے گھروں پر لوگ ادا کریں اور خاص طور سے سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو مسلسل سینٹائز بھی کریں۔ صالح محمد کا کہنا ہے کی عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی وبا کورونا کے خاتمے کے لیے خاص دعا بھی کی جائے۔
انہوں نے اپنی اپیل میں کہا کہ مجھے پوری امید ہے کی اس مرتبہ بھی مسلمان حکومت کی ایڈوائزری کا خیال رکھیں گے اور صفائی کا خیال رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار 1 اگست سنیچر کے روز منایا جائے گا۔