ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر راجستھان حکومت میں کابینی وزیروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریاستی حکومت میں جو کابینی وزراء ہیں ان تمام لوگوں نے شرکت کر عالمی وباء کورونا کے خاتمے کے لیے جو انتظامات کیے جا سکتے ہیں اس تعلق سے یہاں گفتگو کی۔
اس موقع پر ریاستی وزیر صحت رگھو شرما نے بتایا کہ' اس کابینی اجلاس میں کرونا وبا کو راجستھان میں کس طرح شکست دینی ہے اس بارے میں خاص طور پر بات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ' اب ریاست راجستھان میں روزانہ بارہ ہزار سے زیادہ کورونا کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں اس لیے راجستھان میں کورونا وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں اس بات سے ہم لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہاں کی حکومت اور ڈاکٹرز اس وباء کے تعلق سےکافی زیادہ فکرمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' ریاستی حکومت کورونا کو شکست دینے کے لیے جو باتیں عمل میں لائی جا سکتی ہے ان باتوں پر توجہ دے رہی ہے اور راجستھان کی جو ریکوری ریٹ ہے وہ بھی کافی زیادہ بہتر نظر آرہی ہے۔
مزید پڑھیں:
راجستھان: ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا
ریاستی وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ' اس اجلاس میں کئی ایسے معاملوں پر گفتگو کی گئی جو راجستھان کے لیے خاص ہیں، جن میں ٹورسٹ، ٹڈی اور بارش سے متعلق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جو جو انتخابی منشور میں وعدہ شامل کیے گئے تھے ان کی جانب بھی توجہ دی گئی۔