جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سندھی کیمپ بس سٹینڈ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں مسلم تنظیموں کی جانب سے تعلیم کی اہمیت پر اجلاس Meeting on Importance of Education in Jaipur کا اہتمام کیا گیا۔
اس اجلاس میں جے پور کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور عہدیداران سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ موقع پر مہمانوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مسلم قوم میں ترقی کے لیے تعلیم کافی ضروری Importance of Education ہے۔
مہمانوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین نے قرآن میں سب سے پہلی آیت میں پڑھنے کا حکم دیا، اس آیت کریمہ سے ہم لوگوں کو نصیحت لینے کی ضرورت ہے۔ آج اگر ہم لوگوں کو ترقی کرنی ہے تو ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔
موجودہ وقت میں مسلم برادری میں نشے کی بری لت کافی زیادہ نظر آ رہی ہے۔ نشہ خوری کی لت کا خاتمہ ہماری قوم سے کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:
موقع پر پولیس محکمے کے افسران سمیت جماعت اسلامی ہند کے نعیم رببانی، قومی مسلم محاسبہ کے سید صاحب عالم، حافظ منظور صبح دیگر مسلم تنظیموں کے عہدیداران اور دیگر لوگ موجود تھے۔