ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر آج مدرسہ پیرا ٹیچرس اور ٹیچرس کی جانب سےبڑے پیمانے پر احتجاج Massive protest by madrassa para teachersشروع ہو چکاہے۔
اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ریاست راجستھان کے تمام اضلاع سے مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرس پہنچے ہیں۔
یہاں پر راجستھان حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہم لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔
اس پورے معاملے کو لے کر احتجاج کے سربراہ سمشیر خان اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تعظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کے 15 سے زیادہ مرتبہ ہم لوگوں کی حکومتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے۔
لیکن کسی طرح سے کوئی حل نہیں نکلا ہے۔اس لئے ہم لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ہم لوگ دارالحکومت جے پور سے قومی دارالحکومت دہلی جمعرات کے روز کوچ کرینگے۔
مزید پڑھیں:
پٹھان نے مزید کہا کہ ہم لوگ وہاں جاکر جو کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما ہیں ان تمام لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ ہم لوگوں کے ساتھ کس طرح سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تمام لوگ 15اکتوبر سے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہ ہیں۔