دو اکتوبر سے ہونے والے غیر معینہ مدتی احتجاجی دھرنے کو لیکر مدرسہ پیرا ٹیچروں کو متعدد تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، جماعت اسلامی ہند، تیریک اردو، رکما، راجستھان کانگریس اقلیتی مورچہ، راجستھان حج ویلفیر سوسایٹی سمیت دیگر مسلم تنظیمیں شامل ہیں۔
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں کی جانب سے ہم لوگوں کو بھروسہ دلایا گیا کہ ہم لوگ آپ سے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہیں گے۔
وہی راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچر گزشتہ لمبے عرصے سے خود کو مستقل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس لیے ہم ان مدرسہ پیرا ٹیچروں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملاکر کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:مدرسہ پیرا ٹیچرز کا راجستھان حکومت کو انتباہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کے روز جے پور کے مسلم مسافر خانے میں مدرسہ پیرا ٹیچروں کی ایک اہم مٹینگ ہوئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم راجستھان حکومت کو 30 ستمبر تک کا وقت دیتے ہیں۔ اگر ہم لوگوں کو مستقل کردیا جاتا ہے تو ہم کسی طرح سے کوئی بھی احتجاجی مظاہرہ نہیں کریں گے لیکن اگر مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں تو ہم دو اکتوبر سے وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے۔