چتوڑ گڑھ: راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کے بھدسوڑا پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک نوجوان کے ہاتھ باندھ کر لاٹھی سے پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دو دن پرانا ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی رات ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں، ایک نوجوان کے دونوں ہاتھ پیچھے کی طرف بندھے ہوئے ہیں اور دو افراد انہیں لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایک شخص اس واقعے کا ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔ ویڈیو میں متاثرہ نوجوان بار بار گڑگڑاتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔ لاٹھی سے پٹائی کی وجہ سے متاثرہ نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں علاج کے لیے ادے پور لے جایا گیا ہے۔
یہ نوجوان ادئی پور ضلع کے بھنڈر کا رہائشی ہے۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے بھنڈر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ وہاں ایف آئی آر درج کرکے بھدسوڑا پولیس اسٹیشن بھیج دی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے راجو، بسنتیالال اور رامشور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے میں کچھ نہیں بول پارہی ہے، نوجوان کی پٹائی کے پیچھے خاندانی تنازعہ ہوسکتا ہے۔'
اس سلسلے میں بھدسوڑا پولیس آفیسر بھوانی شنکر نے بتایا کہ بھنڈر سے زیرو کی ایف آئی آر کاٹ کر بھیجی گئی تھی۔ جس کے مطابق بھنڈسوڑا کے سنولیاجی روڈ پر مار پیٹ کی بات سامنے آئی ہے۔ فی الحال متاثرہ نوجوان اجئے ادے پور ہسپتال میں داخل ہے اور وہ چلنے کے قابل نہیں ہے'۔
منگل کے روز متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے ایک ٹیم ادیے پور بھیجے گئی تھی، پولیس نے اس معاملے میں ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ ملزم نوجوان بھدسوڑا تھانہ علاقہ کے تحت واقع کنساس اور چکوڈا گاؤں کے بتائے جارہے ہیں، جن کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔'