ایس ایم ایس ہسپتال پہنچنے پر رکن اسمبلی رفیق خان سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ 'میں پہلے ایس ایم ایس ہسپتال گیا اور جیسے ہی مجھے معلوم ہوا کہ ابھی بھی آمیر علاقے میں کچھ لوگ دبے ہوئے ہیں، میں وہاں کے لیے فوری روانہ ہوگیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ وہاں جو بھی افسران موجود تھے انہیں ضروری ہدایت بھی دی۔ ساتھ ہی زخمیوں کو ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کرایا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کافی مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیا، جو قابل تعریف ہے۔ ریسکیو کی ٹیم، سِول ڈیفنس کی ٹیم اور پولیس کی ٹیم نے بھی کافی اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل یعنی پیر کے روز ایک مرتبہ پھر ریسکیو مہم چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Lightning Strike:جےپور میں آسمانی بجلی سے 11 افراد ہلاک، پوری شب سرچ آپریشن
انہوں نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کرنے کے سوال پر کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو اعلان کیا ہے وہ کافی بڑی بات ہے۔ واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقہ میں اتوار کی شام کو بجلی گرنے کی وجہ سے 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔