ETV Bharat / city

راجستھان: کووڈ وبا کے دوران چیک پوائنٹ پر خاتون پولیس مِتر تعینات

پولیس متر کے لئے ایک خصوصی ڈریس کوڈ بھی ہے تاکہ ان کی آسانی سے شناخت ہوسکے۔

author img

By

Published : May 27, 2021, 8:31 PM IST

lady police mitr
lady police mitr

کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے پولیس کووڈ گائیڈ لائن کی پیروی کرانےکے لئے لوگوں کو بیدار کر رہی ہے اور عوام کی حفاظت کے لئے سڑکوں پر تعینات ہے۔

راجستھان: کووڈ وبا کے دوران چیک پوائنٹ پر خاتون پولیس مِتر تعینات

پولیس کے بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے راجستھان کے ضلع ڈُنگر پور میں پولیس متر یعنی پولیس دوست بھی چوک چوراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

اہم بات یہ کہ راجستھان میں پہلی بار خاتون پولیس متر بھی کورونا بحران کی وجہ سے سڑکوں پر آئیں ہیں۔ ڈنگر پور میں شدید گرمی میں بھی 6 خاتون پولیس متر اچھی طرح سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

پولیس متر کے لئے ایک خصوصی ڈریس کوڈ بھی ہے تاکہ ان کی آسانی سے شناخت ہوسکے۔ پولیس متر کو تھانے سے شناختی کارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے، ان کی ٹی شرٹ پر پولیس متر کے ساتھ ہی تھانے کا نام بھی درج ہے۔ کورونا وبا سے تمام افراد خوفزدہ ہیں لیکن وہ یہ بہادر خاتون میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں۔

ڈُنگر پور کوتوالی تھانہ حلقہ میں 26 پولیس مِتر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یعنی ان 6 خاتون پولیس متر کے علاوہ 20 مرد پولیس متر بھی ہیں۔

پولیس متر کی ٹیم صبح سویرے ہی تھانے پہنچ جاتی ہے۔ یہاں انہیں ان کا چیک پوائنٹ بتایا جاتا ہے۔ پھر سبھی اپنے اپنے مقامات پر پولیس کے ساتھ تعینات ہو جاتے ہیں۔

کورونا کی وبا کے دوران لڑکیوں کا گھروں سے باہر نکلنا اور سڑکوں پر کھڑے رہ کر پولیس کی طرح کام کرنا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ عام طور پر لڑکیاں اپنے گھروں سے باہر ہی نہیں نکلتی ہیں لیکن ڈُنگرپور کی ان 6 لڑکیوں نے پولیس متر بنکر ایک انوکھی مثال پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.