ETV Bharat / city

راجستھان: کوٹا میں کورونا سے پہلی موت

ریاست راجستھان کے کوٹا کے تیل گھر علاقے میں ایک 55 برس کے شخص کو کورونا کے شبہ میں چار اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں گزشتہ دیر رات اس شخص کی موت ہو گئی، اس کی موت کے بعد اس شخص میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:37 PM IST

راجستھان: کوٹا میں کورونا سے پہلی موت
راجستھان: کوٹا میں کورونا سے پہلی موت

ریاست کا کوٹا شہر ہی کورونا کی زد سے باہر تھا، لیکن ایک 50 برس کے شخص کی موت کے بعد اب یہ شہر بھی کورونا کی زد میں آگیا ہے، اپستال کے ذمہ داران کے مطابق کورونا مثبت مریض کی موت کے بعد اس کی لاش کو پورے احتیاط کے ساتھ مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔

ضلع کوٹا میں اب تک 340 سے زائد افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں، جن میں یہ پہلا کیس ہے، حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ہلاک شدہ شخص کس کورونا مریض کے رابطے میں آیا تھا جس سے وہ کورونا سے متاثر ہو گیا۔

اس کے موت کے بعد سے ہی ضلع انتظامیہ نے کورونا کے پروٹو کال پر عمل آوری کرتے ہوئے پورے بھیم گنج منڈی تھانہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی طرح کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ طبی محکمہ کی ٹیم نے پورے علاقے میں اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

اور ہلاک شدہ مریض کے رابطے میں آئے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ایسے تقریبا 60 افراد ہیں جن کی اسکریننگ ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹیشن کے تیل گھرعلاقے کا رہنے والا ایک 50 برس کا شخص چار اپریل کو دوپہر دو بجے کورونا کے شبہ میں اسپتال کے آئیسلوشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں پیر کو دیر رات اس کی موت ہو گئی، موت کے بعد رپورٹ میں اسے کورونا مثبت پایا گیا۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جبکہ کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 274 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.