ETV Bharat / city

پتھر سے گائے کو قتل کا ویڈیو وائرل، کیس درج - ٹھکرائی میں گائے

ضلع چتوڑ گڑھ کے بیگون علاقہ میں گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کے ہی ایک رہائشی سوہن لال عرف پپو ولد دیوی لال دھاکڑ کا ویڈیو وائرل کیا ہے جس میں وہ ایک گائے کو پتھر سے مارتا ہوا دکھائی دے رہا جس کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے، لیکن وائرل ویڈیو کی تصدیق ای ٹی وی بھارت نہیں کر رہا ہے۔

killing of cows by pelting stones in chittorgarh
پتھر سے گائے کو قتل کا ویڈیو وائرل، سوہن لال پر کیس درج
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:00 AM IST

ریاست راجستھان، ضلع چتوڑ گڑھ کے بیگون علاقہ کے گاؤں ٹھکرائی میں گائے کو پتھر کے ذریعہ جان سے مارنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں والوں کی جانب سے ایک شخص کے خلاف نامزد رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔ جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پتھر سے گائے کو قتل کا ویڈیو وائرل، سوہن لال پر کیس درج

ذرائع کے مطابق بیگون تھانہ علاقہ کے گاؤں ٹھکرائی میں 3-4 گائیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جب دیہاتیوں کو اس کا علم ہوا تو ان میں غم و غصہ پھیل گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو پکڑنے کے لیے گاؤں میں نگرانی کرنی سروع کردی ہے۔ جس کے بعد یہ پتہ چلا کہ گاؤں کا ہی رہائشی سوہن لال عرف پپو ولد دیوی لال دھاکڑ گائے کو پتھر سے مار کر ہلاک کر رہا ہے۔ لوگوں نے اس کی ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس سلسلے میں ٹھکرائی گاؤں کے رہائشی سنیل جین، سنجے سوتھر، اوم پرکاش دھاکڑ، شانتی لال دھاکڑ اور امبلال دھاکڑ سمیت دیگر دیہاتیوں نے بیگون تھانے میں ایک رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا پانچ دن پہلے اور ہفتہ کے روز ملزم سوہن لال گائے کو بے دردی سے مار رہا ہے، ملزم اب تک 3 سے 4 گائیں مار چکا ہے۔

جب گاؤں کے لوگوں نے اس شخص کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے گاؤں والوں کو ہی گالیاں دینی شروع کردی اور بحث کرنے لگا۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ مجرمانہ حرکت کر رہا ہے جس کو روکنے کی سخت ضرورت ہے۔

گائے کو مارنے والے ملزم کی ویڈیو لوگوں کے پاس موجود ہے۔ وہیں بیگون پولیس اسٹیشن نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ویڈیو کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

جے پور کے قبرستان میں کتوں کی دہشت، کئی لوگ بن چکے شکار

Viral Video: خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر نوجوان کی زبردست پٹائی

رکبر ماب لنچنگ کیس: انصاف کی امید برقرار

واضح رہے کہ بے ریاست میں زباں جانوروں پر مظالم کی داستانیں کم نہیں ہورہی ہیں ایک دن قبل ضلع الور میں کچھ لوگوں نے ایک کتے کی تین ٹانگیں بے دردی سے کاٹ دی تھیں اور اب چتوڑ گڑھ ضلع میں حیوانیت کی دو خبریں منظر عام پر آئیں۔ پہلے ایک کتے کو پتھر سے کچل کر مار دیا گیا اور دوسری خبر میں پتھر سے ہی گائے کو مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.