ETV Bharat / city

خانو خان نے کمیٹی برخاست کرنے کا فیصلہ کیا، کاروائی کا بھی اشارہ - فرضی طریقے سے بنائی گئی کمیٹی

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اب راجستھان کے سروہی کے ماؤنٹ آبو علاقے کے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی، جو مقامی کمیٹی ہے کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتنا ہی نہیں خان اس فرضی کمیٹی کے ذمہ داران پر بڑا ایکشن بھی لے سکتے ہیں۔

Khanu Khan Bodhwali dismissed the committee
خانو خان بودھوالی نے کمیٹی کو برخاست کیا
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 7:44 PM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چئیرمین خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ میں تین روزہ راجستھان کے مختلف ضلع کے دورے پر رہا، سب سے زیادہ جو فرضی کام پائے گئے ہیں وہ ماؤنٹ آبو علاقہ میں پائے گئے ہیں۔ یہاں پر جو مسلم بورڈ کی جائیداد ہے، اس کو فرضی طریقے سے بیچا بھی گیا ہے۔ یہ پورا کام وہاں کی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کمیٹی فرضی طریقے سے بنائی گئی ہے، اس لیے ہماری جانب سے اب کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا اور جو بھی اس پورے معاملے میں شامل ہیں ان کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائیگا۔ خان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے جو کمیٹی نے اپنا بینک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.