اسی کے پیش نظرکھارابیرا پوروہیتان میں پرنسپل ستیندر پرکاش راج پروہت نے مقامی اسکول کے مضمون کے اساتذہ کی جانب سے مختلف کلاس کے واٹس ایپ گروپ تشکیل دے کر تمام طلبا کو ایک ساتھ جوڑ دیا ہے۔
ساتھ ہی تمام موضوع سے متعلق طلباء کو مواد دستیاب کروایا جا رہا ہے اور طلبا کو مختلف مضامین کی آڈیو ویڈیو کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف نوٹ بھی بھیجے جارہے ہیں۔ ان طلبا کے مشکلات کو آن لائن حل کیا جارہا ہے۔
اسکول کی جانب سے کئے گئے اس پہل سے طالب علم کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کا مقصد طلبا کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم سے منسلک رکھنا اور ان کے وقت کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
نویں جماعت کی ایک طالبہ ڈمپل راوتھوڑ کو وہاٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھیجے گئے تدریسی مواد سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا، سینئر ٹیچر گوپال سنگھ راج پروہت نے بتایا کہ آن لائن تعلیم کے لئے اساتذہ کنہال لال گورانی سمیت دیگر تمام اساتذہ اور تمام عملہ کی اس میں مدد کررہے ہیں اور ان کی پوری حمایت حاصل ہے۔