ریا ست راجستھان کے شہر جھالاواڑ کے ماسٹر کالونی میں گذشتہ رات پولیس نے چھاپہ ماری کی۔
چھاپہ مار کر پولیس نے ایک مکان سے چھ جواریوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا،جہاں سے پولیس کو تقریباچار لاکھ روپے بھی ملے۔
پولیس کے مطابق یہ تفتیشی کاروائی دوسری کاروائیوں سے مختلف تھی،کیونکہ جس جواریوں کے گروپ کو پولیس نے پکڑا ہے اس میں بی جے پی کے رہنماء بھی شامل ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ خان پور سے بی جے پی کے سابق رہنما انل جین،و بی جے پی سے او بی سی سیل کے ریاستی نائب صدر ہری پٹیدار سمیت چار دوسرے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جھالاواڑ کے ڈپٹی ایس پی اتل ساہو نے بتا یا کہ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو ایک مخبر کے ذریعے ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماسٹر کالونی میں چھاپہ مار کر ان تمام کو گرفتار کیا ہے۔
.