در اصل 17 جون کو ایک خاتون کی موت کو سسرال والوں نے خودکشی بتاکر دفن کردیا تھا۔ وہیں اہل خانہ کا الزام تھا کہ خاتون نے خود کشی نہیں کی ہے بلکہ ان کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام تھا کہ سسرال والوں نے ان کی بیٹی کی لاش کو انہیں دیکھنے تک نہیں دیا، اس پر انہیں قتل کا شبہ ہوا اور انہوں نے اس سلسلے میں شکایت کی۔
اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس انتظامیہ نے آج دوبارہ خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر پورسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔'
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں متوفی خاتون کے والد محمد انیس نے اپنے داماد پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی بیٹی کا قتل ہوا ہے اور انہیں معاملہ دبانے کے لیے بیلیک میل کیا جارہا ہے۔'
محمد انیس نے اپنے داماد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی اور سے ناجائز تعلقات ہے، اسی وجہ سے انہوں میری بیٹی کا قتل کردیا۔'
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے کچھ ایسی چیز دیکھی تھی اور وہ ہم لوگوں کو بتانا چاہتی تھی لیکن سسرال والوں نے انہیں بتانے نہیں دیا اور اس کا اسی روز کا قتل کردیا۔ انہوں نےکہا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ ان بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ان کی دو بیٹیاں ہیں اور دونوں بیٹیوں کی شادی 15 جنوری 2021 کو دو بھائیوں سے ہوئی۔ بڑی بیٹی کا نکاح اعظم سے ہوا اور چھوٹی بیٹی کا نکاح دوسرے بھائی ارشد سے ہوا۔ اتاہم ان کے سسرال والے میری چھوٹی بیٹی کی قتل کے واردات کو دبنانے کے لیے مچھ پر دباؤ بنارہے ہیں۔ مجھے بد نام کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہے'۔
![Jaipur: Woman''s body exhumed after family alleges she was killed](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-jamiyawalid-02-spi-bite01-7204840_21062021134224_2106f_1624263144_801.jpg)
انہوں نے کہا کہ جو ثبوت میرے پاس ہے اس بنیاد پر میں نے قتل کا معاملہ درج کروایا ہے۔ میری بیٹی کی نعش کو دوبارہ قبر سے باہر نکال کر پورسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ جے پور کے چار دروازہ علاقے میں واقع قبرستان سے آج جامعہ نام کی ایک خاتون کی نعش دوبارہ سے قبر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا خاتون کی موت خودکشی تھی یا قتل ہوا تھا۔'