ETV Bharat / city

جے پور: پی ایف آئی کا جلسہ عام کل - PFI

محلہ سبھا میں پی ایف آئی نے ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کو دہرایا۔

PFI
PFI
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:21 AM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب سے 7 فروری سے 17 فروری تک پی ایف آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر چلائی جارہی مہم کے تحت جمعہ کے روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مدرسہ باغ و بہار مسجد قدم رسول بدن پورا علاقہ میں "محلہ سبھا" پروگرام منعقد کیا گیا، اس خاص پروگرام میں تنظیم کے ریاست کے عہدے داران و کارکنان اور علاقے کے باشندے موجود رہے۔
پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے تنظیم کے ریاستی کمیٹی کے عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) شروع سے ہی غلط کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی ہمیشہ جب بھی غلط ہوگا تو ہم اسی طرح سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جے پور: پی ایف آئی کا جلسہ عام کل

پی ایف آئی کے عہدیدار نے کہا کہ آج جو بھی غلط کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اس کے خلاف مرکزی حکومت کی جانب سے کارروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے لیکن ہم یہاں سے یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی سے بھی ڈرنے والے نہیں ہیں، واضح رہے کہ 14 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پی ایف آئی اے کی جانب سے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
اتوار کے روز ہوگا یہ پروگرام
یوم تاسیس کے موقع پر چلائی جارہی مہم کے تحت 14 فروری اتوار کے روز مکہ مسجد محنت نگر ہٹواڈا جے پور میں جلسہ عام (محلہ سبھا) منعقد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.