راج کمار نام کا نوجوان کیٹرنگ کا کام کرتا ہے، جو بہار کا باشندہ ہے اور راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے آیا ہے۔
کیٹرنگ مالک کی جانب سے رقم نہیں ملنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نوجوان ٹاور پر چڑھ گیا اور مالک سے پیسے کا مطالبہ کرنے لگا۔ اس شخص کے شور مچانے سے وہاں کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔
اشوک نگر اے سی پی نیمیچند کھاریا موقع پر پہنچے اور نوجوان سمجھایا لیکن نوجوان نہیں مانا۔ اس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیم پہنچی، جنہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ وہیں سول ڈیفنس کی ٹیم نے اس نوجوان سے بات چیت کی لیکن وہ بھی تین گھنٹے تک نوجوان کو نہیں سمجھا پائے۔ خبر لکھے جانے تک پولیس کی ٹیم اشوک کو نیچے اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اسے نیچے اتارنے کی کوشش جاری ہے۔