ETV Bharat / city

جے پور: اندرا مارکیٹ میں آتشزدگی ، کئی دکانیں خاکستر - Indira Market fires

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور شہر کے درمیان میں واقع اندرا مارکیٹ میں آج دوپہر 12 بجے کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 4:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST

دوپہر تین بجے تک بھی ان دکانوں میں لگی ہوئی آگ پر قابو نہیں پایا گیا تھا، چالیس سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں، پولیس کی جانب سے پوری مارکیٹ کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

جے پور: اندرا مارکیٹ میں آتشزدگی ، کئی دکانیں خاکستر

تمام محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں جو حالات کو سنبھالتے ہوئے نظر آرہے ہیں، فائر بریگیڈ کے کارکنان آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Jaipur: Indira Market fires, many shops gray
اندرا مارکیٹ میں آتشزدگی

وہیں محکمہ فائربریگیڈ کا ایک جوان بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق جےپور شہر کے اندرا مارکیٹ میں پٹاکھوں کی ایک دکان میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اس آگ نے اپنے آس پاس کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رکن اسمبلی امین قاضی

قسن پول اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی امین قاضی کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ کروائی جائے گی جو بھی اس پورے معاملے میں ملزم ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کو عملی جامہ پہنایا جائےگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.