راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ کی جانب سے کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا اور مانگ کی کی گئی کہ اے پی عبداللہ معافی مانگے۔
مزید پڑھیں: راجستھان: شادیوں کا موسم شروع ہوتے ہی شیروانی کی ڈیمانڈ میں اضافہ
اتوار کے روز بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ دارالحکومت جے پور کے دورے پر تھے، اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد کانگریس کے سینیئر رہنما سچن پائلٹ بی جے پی جوائن کریں گے، ان کے اس بیان کے بعد میں کانگریس پارٹی نے ان کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔