محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں بانسواڑہ، بھیلواڑہ، بوندی، چتوڑگڑھ، چُرو، دوسہ، دھول پور، ڈونگرپور، جیسلمیر، جالور، جھنجھنو اور کرولی کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 20 اضلاع میں 17 جبکہ اجمیر میں 12 فعال کورونا کے مریض ہیں۔ علاوہ ازیں ایک درجن اضلاع میں ان کی تعداد پانچ سے کم ہے جن میں بیکانیر اور جھالاواڑ میں 4-4، پالی، گنگا نگر اور باڑمیر میں 3-3، بھرت پور اور ہنومان گڑھ میں دو دو اور باراں، جودھپور، کوٹہ، راجسمند اور ٹونک میں ایک ایک کورونا کے فعال مریض ہیں جبکہ چار اضلاع میں ان کی تعداد 10 سے کم ہے۔
مزید پڑھیں:
کورونا کی روک تھام کے تحت چلائی جانے والی ٹیکہ کاری میں اب تک ریاست میں تین کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 524 افراد کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ ان میں دو کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار 711 افراد کو کورونا کی پہلی اور 92 لاکھ 22 ہزار 813 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔
(یو این آئی)