ریاست راجستھان کے جےپور، پنک سٹی پریس کلب میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اترپردیش کے حالات کافی زیادہ خراب ہیں، بے قصوروں کو مارا جا رہا ہے, نوجوانوں کو جیل کی سلاخوں میں قید کیا جارہا ہے اور وزیراعلیٰ کا بیان کافی زیادہ قابل مذمت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے جو نوٹس ملا ہے اس بارے میں میڈیا کے ذریعے ہی معلوم چل پایا ہے اگر اس طرح کے کتنے بھی نوٹس مل جائے ہم ڈرنے والے نہیں ہے، ہائی کورٹ جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
عمران نے کہا کے کانگریس جماعت ہمارے ساتھ ہے ہمیں فخر کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دہلی کے راج گھاٹ پر یہ اعلان کیا تھا کہ ہم سی اے اور این آر سی کو راجستھان میں نافذ نہیں ہونے دیں گے اس لیے ان کا استقبال بھی کرتے ہیں۔
عمران نے کہا کہ جمہوری ملک میں احتجاج کرنا تو عوام کا حق ہوتا ہے لیکن جس طرح سے یوگی حکومت آج کارروائی کر رہی ہے وہ ہمارے سمجھ سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ 2019 کے انتخاب میں اترپردیش کے ایک نسشت پر انہیں کانگریس کی جانب سے امیدوار بھی بنایا گیا تھا۔