ETV Bharat / city

'بی جے پی منتخب حکومتوں کو گرانے میں مصروف' - رگھو شرما نے بی جے پی پر الزام عائد

راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا بحران میں عوام کی فکر کرنے کے بجائے مرکزی حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانے میں مصروف ہے'۔

Health Minister Raghu Sharma blames Bharatiya Janata Party
راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 6:58 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے راجستھان میں سیاسی بحران کے دوران بھارتی جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں بھارت کی عوام کورونا وبا کو شکست دینے میں مشغول ہے جبکہ بی جے پی عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانے میں مشغول ہے۔

راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما کا بی جے پی پر تنقید

رگھو شرما نے کہا کہ مرکز میں دوسری مرتبہ عوام نے اکثریت کے ساتھ بی جے پی کو کامیاب بنایا تھا لیکن دہلی میں جس طرح سے کورونا کا علاج کیا جارہا ہے وہ بھارت کے سامنے ہیں۔

انہوں نے راجستھان حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں جس طرح سے کورونا وبا کے درمیان کانگریس حکومت اپنی خدمات انجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف کے ساتھ ساتھ دوسری ریاستوں کے لیے مثال بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا بحران میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اس لیے وہ متعدد ریاستوں کی منتخب کردہ حکومتوں کو گرانے میں لگی ہوئی ہے اور انھوں نے کئی حکومتوں کو گرایا بھی ہے لیکن بی جے پی راجستھان میں کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا میں بی جے پی کسی کی زندگی بچانے کے بجائے کانگریس رکن اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے کا کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.