ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضرورت مندوں کی مدد کریں - لاک ڈاون

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو لاک ڈاؤں کر دیا گیا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی لاک ڈاؤن سے سڑک کنارے زندگی گذارنے والوں سینکڑوں بے گھر لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضرورت مندوں کی مدد کریں

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 9:42 AM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سڑک کنارے واقع ڈھابے اور ہوٹلز بند ہونے کے سبب یہاں کام کرنے والوں کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضرورت مندوں کی مدد کریں

ان تمام حالات کہ پیش نظر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، ان مجبور بے گھر لوگوں کے لیے کھانا مہیا کرا رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ مذہبی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر ان مجبور بے گھر لوگوں کا تعاون کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی اور مذہبی تنظیمیں بھی لاک ڈاؤن کے حالات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کی کال پر ضرورت مند لوگوں کو راشن اور کھانا مہیا کرانے میں مصروف ہوگئیں ہیں۔

امراپور انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ جے پور شہر کے گورنمنٹ ہاسٹل چوراہے پر دن کے وقت تقریبا دو ہزارلوگوں کو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ 500 غریب خاندانوں کو 2- 3 ہفتوں کے لیے راشن فراہم کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کے سربراہ منوہر سوامی مہاراج نے بتایا کہ سوائی مانسنگھ اسپتال کے چرک بھون میں روزانہ 200 سے 250 فوڈ پیکٹ ملازمین اور ضرورت مند لوگوں کو بھیجا جاتا ہے۔

ساتھ ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سڑکوں پر پھنسے لوگوں کے لئے صبح اور شام 500 فوڈ پیکٹ دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ براہ راست انسٹی ٹیوٹ آکر ضرورت مند لوگوں کے لئے ان فوڈ پیکٹ کی مانگ کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید لوگوں کے لئے بھی 2 سے 3 ہفتوں کے راشن کا انتظام کیا گیا ہے، جس کے تحت 10 کلو آٹا، 5 کلو چاول، 2 کلو دال، 2 کلو چینی، 2 لیٹر تیل اور آدھا کلو چائے کی پتی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 21ہزار سے تجاوز

ضروری مسالوں کے ساتھ بسکٹ نمکین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی مدد سے امراپور انسٹی ٹیوٹ اس وقت ہر گھر میں راشن کے پیکٹز تقسیم کرے گا۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے بھی اپیل کی ہے کہ ہر کوئی اپنے قریبی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ تاکہ ملک ان مشکل حالات پر جلد قابو پا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.