ETV Bharat / city

کار اور ٹرک میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

چورو کے سوجن گڑھ میں کار اور ٹرک کے تصادم میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

five people died in road accident in churu
کار اور ٹرک میں تصادم، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 4:54 PM IST

ریاست راجستھان میں چورو کے سوجن گڑھ اور سالاسر شاہراہ پر ایک ٹرک اور آلٹو کار میں تصادم کے سبب پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

کار اور ٹرک میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

ہلاک شدگان میں سے دو خاتون، ایک بچی اور دو مرد تھے جن کا تعلق جھنجھنو ضلع کے چچڑولی گاؤں سے تھا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ٹرک میں گنجائش سے زیادہ سامان رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد سوجن گڑھ پولیس موقع پر پہنچ کر سوجن گڑھ کے گورنمنٹ بگڑیا اسپتال کے مردہ خانے میں تین لاشوں کو رکھوا دیا ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی دوران علاج ہی موت ہوگئی۔ سوجن گڑھ کے سی او نریندر شرما ، پولیس اسٹیشن انچارج منوج موقع پرپہنچ گئے تھے۔

ڈی ایس پی نریندر شرما نے بتایا کہ حادثے کے فورا بعد ہی ٹرک ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا اور ٹرک گجرات سے ہریدوار جارہا تھا۔

شرما نے بتایا کہ ٹرک اپنی گنجائش سے زیادہ سامان لادے ہوئے تھا، تاہم پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.