ETV Bharat / city

ببیتا پھوگاٹ کی ماموں زاد بہن کی خودکشی

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:07 PM IST

Updated : Mar 17, 2021, 5:45 PM IST

بھرت پور میں ہونے والی ریسلنگ کے فائنل میں ریتیکا کو ایک پوائنٹ سے شکست ہوئی اور اسی وجہ سے ریتیکا نے خودکشی کرلی۔

ببیتا پھوگاٹ کی ممیری بہن کی خودکشی
ببیتا پھوگاٹ کی ممیری بہن کی خودکشی

ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور میں ہونے والے ریسلنگ کے فائنل میں ہارنے کے بعد گیتا اور ببیتا کے ماموں کی لڑکی ریتیکا نے خودکشی کرلی۔

بتایا جارہا ہے کہ ریسلر ریتیکا نے یہ قدم بھرت پور میں ریسلنگ کے فائنل میچ میں شکست کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

پیر کے روز ریتیکا اپنے پھوپھا کے گاؤں بلالی میں تھی اور وہیں اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

واضح رہے کہ ریتیکا، پہلوان مہابیر پھوگاٹ کی اکادمی میں پچھلے پانچ سالوں سے تیاری کر رہی تھی۔ تاہم ریتیکا نے 12 سے 14 مارچ تک بھرت پور میں ریاستی سطح کے سب جونیئر، جونیئر خواتین اور مرد ریسلنگ مقابلے میں حصہ لیا۔

اس دوران 14 مارچ کو ہونے والے فائنل میچ میں ریتیکا کو ایک پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس میچ کے دوران مہابیر پھوگاٹ بھی وہاں موجود تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ میچ میں شکست کے بعد ریتیکا صدمے میں تھیں اور 15 مارچ کی رات گیارہ بجے کے قریب مہابیر پھوگاٹ کے گاؤں بلالی میں اپنے پھوپھا کے گھر میں اس نے پنکھے پر سکارف ڈال کر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

اطلاع کے مطابق ریتیکا نے بھرت پور کے لوہا گڑھ اسٹیڈیم میں 12 اور 14 مارچ کے درمیان کھیلی جانے والی ریاستی سطح کی جونیئر ویمن ریسلنگ مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ریتیکا کا فائنل میچ 14 مارچ کو ہوا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خودکشی کے بعد پولیس نے ریتیکا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

Last Updated : Mar 17, 2021, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.