ETV Bharat / city

Madrassa Students Face Problems in Rajasthan: راجستھان میں مدرسہ کے طلبہ سے وصولی کی جا رہی فیس

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 6:34 PM IST

راجستھان میں مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہے طلبا سے پانچویں درجے کے بورڈ کا امتحان دینے پر فیس وصولی جا رہی ہے۔ Fees being collected from madrassa students in Rajasthan۔

Jaipur Madrasa
Jaipur Madrasa

جے پور: ریاست راجستھان کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ جو پانچویں بورڈ امتحان دے رہے ہیں ان کو کسی طرح سے کوئی فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن جو طلبہ اگر مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ پانچویں درجے کا بورڈ امتحان دے رہا ہے تو اس کو 40 روپے فیس جمع کرانی ہوگی۔ باقاعدہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو لے کر جو فیس جمع کروانی ہے اس کو لے کر محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈر بھی جاری کیے گئے، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پہلی مرتبہ مدرسوں میں پڑھنے والے طلبہ کو لے کر اس طرح کی فیس کو لے کر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ Fees being collected from madrassa students in Rajasthan۔

ویڈیو دیکھیے۔

وہیں جس طرح سے محکمۂ تعلیم کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بعد راجستھان کے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہیں کے پانچویں درجے کے بورڈ امتحان کولے کر جس طرح کا حکم محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ کی ہم لوگ مخالفت کرتے ہیں۔ اس طرح کے آرڈر جاری ہونے کے بعد سے مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

ہم لوگ راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دے اور جو آرڈر جاری کئے گئے ہیں اس حکم نامہ کو ملتوی کرے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت رہتے ہمارے مطالبے کو سن لیتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف دارالحکومت جے پور میں کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.