ETV Bharat / city

شاہ جہاں پور میں بھی کسانوں کا احتجاج - راجستھان اور ہریانہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اپنے قوانین کو واپس نہیں لے لیتی تب تک کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Farmers Movement
کسان تحریک
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 4:30 PM IST

ریاست راجستھان کے شاہ جہاں پور بارڈر پر بھی کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان رہنما یوگیندر یادو کی موجودگی میں کسانوں نے حکومت کے ذریعے لائے گئے قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔

کسان تحریک

راجستھان اور ہریانہ کے کسان بھی شاہ جہاں پور کے بارڈر پر آج جمع ہو چکے ہیں۔کل رات ہی پنجاب کے کافی کسان بھی اس بارڈر پر پہنچ چکے ہیں۔ اس تحریک میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہو رہی ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اپنے قوانین کو واپس نہیں لے لیتی تب تک کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے پھر انہیں اپنی جان کی بازی لگانی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: آن لائن سیب کی تجارت

اس موقع پر یوگیندر یادو نے کہا کہ یہاں سے ہم دہلی کوچ کریں گے۔ اپنے کارواں کو دہلی کی طرف لے کر جائیں گے۔ لیکن جہاں پر پولیس نے ہمیں روک دیا ہم وہیں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور آخری وقت تک ہم ان قوانین کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.