ETV Bharat / city

سچن پائلٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو - راجستھان میں سیاسی بغاوت

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران سچن پائلٹ نے کہا کہ 'کسی پر بھی الزام لگانا، انگلی اٹھانا، کیچڑ اچھالنا آسان ہے لیکن عوام کو حقیقت معلوم ہے۔'

sachin pilot
sachin pilot
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 11:36 AM IST

راجستھان میں سیاسی بغاوت اور ہائی کمان سے یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد منگل کے روز تقریباً ایک مہینے کے بعد سابق نائب وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر سچن پائلٹ جے پور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔

سچن پائلٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران سچن پائلٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کہا کہ کسی پر بھی الزام لگانا، انگلی اٹھانا، کیچڑ اچھالنا آسان ہے لیکن عوام کو بھی معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے۔

سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ نے کہا کہ جن امور کو ہم نے اٹھایا وہ گورننس، قائدانہ امور، عوامی ترسیل کے امور، رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت کے امور اور ان کی عزت کے متعلق ہیں۔ پارٹی نے ان تمام امور کو سنا ہے اور ان کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی جلد ہی ملاقات کرکے ان مسائل کو حل کرے گی۔

'کچھ نہ بولنے کے باوجود بھی ایکشن لیا گیا، ناپسندیدہ تھا'

اس دوران اپنے ساتھ جانے والے وزراء اور ارکان اسمبلی کو برخاست کرنے پر انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری سب کے تئیں ہے۔ ایم ایل اے جو جیسلمیر میں ہیں، جے پور میں ہے یا کہیں اور انہیں میرے صدر رہتے ہوئے ٹکٹ ملی ہے۔ ہم نے ان کو انتخابات میں کامیابی دلائی ہے لیکن میرے ساتھ جانے والے ایم ایل اے میں سے کسی نے بھی پارٹی کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا۔ اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے نکارہ اور نکمما کے بیان پر پائلٹ نے کہا کہ میں جانتا ہوں اور میں نے دیکھا کہ مجھے ناکارہ، نکمما کہا گیا لیکن میں نے جواب نہیں دیا۔ میں نے محسوس کیا کہ یہ صحت مند روایت نہیں ہے۔ سیاست میں آپ کی مخالفت کی جاسکتی ہے، ناپسندیدگی، اختلاف رائے ہوسکتا ہے، نظریاتی اختلافات اور یہاں تک کہ دشمنی بھی ہوسکتی ہے لیکن الفاظ کا انتخاب دنیا دیکھتی ہے۔ اس لئے میں نے بہت سن کر بھی جواب نہیں دیا۔

'میں نہیں چاہتا کہ نوجوانوں کے سامنے کوئی غلط مثال پیش کی جائے'۔

پائلٹ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ہم نوجوانوں کے سامنے کوئی غلط مثال پیش کریں۔ میں دیکھتا ہوں کہ سیاستداں کیا کرتے ہیں اور کیا کہتے ہیں۔ لہذا میں نے سننے کے بعد بھی اس کو پی لیا اور جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وزیراعلیٰ گہلوت مجھ سے بڑے ہیں۔ مجھے صرف ان کی عزت اور احترام کرنا ہے۔ میرا ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.