ETV Bharat / city

سی ایم اشوک گہلوت کے بھائی کو ای ڈی نے سمن بھیجا - راجستھان کی تازہ سیاسی خبریں

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان ریاستی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بھائی اگرسین گہلوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے۔ اگرسین گہلوت کو سمن جاری کر کے بدھ کے روز ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

gehlot
gehlot
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 7:37 AM IST

ریاست میں سیاسی بحران کے درمیان انکم ٹیکس محکمہ، سی بی آئی، ایس او جی اور ای ڈی پوری طرح سے مستعد ہے۔

حال ہی میں جودھپور میں اگرسین گہلوت کے کاروباری ٹھکانوں پر ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بھائی اگرسین گہلوت کو ای ڈی نے پوچھ گچھ کے طلب کیا ہے۔

اگرسین گہلوت کو بدھ کے روز دہلی ہیڈ آفس میں جانچ افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔

22 جولائی کو ای ڈی نے گہلوت کے کئی کاروباری ٹھکانوں میں چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

یہ معاملہ فرٹیلائزر ایکسپورٹ میں مبینہ مالی خردبرد سے منسلک منی لانڈرنگ کا بتایا جا رہا ہے۔

اگرسین گہلوت کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کے دوران کئی دستاویز ای ڈی کے ہاتھ لگے ہیں جن کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

اگرسین گہلوت فرٹیلائزر کا کاروبار کرتے ہیں اور جودھپور میں فرٹیلائزر سے جڑی دکانیں اور دیگر اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اگرسین گہلوت کی دکان سی ایم اشوک گہلوت کا انتخابی مہم کا دفتر رہا تھا۔

اگرسین گہلوت پر کیا الزامات ہیں؟

اگرسین گہلوت پر الزام ہے کہ ان کی انوپم کرشی نامی کمپنی نے سنہ 2007 سے سنہ 2009 میں کلورائڈ پوٹاش کو حکومت کی منظوری کے بغیر بیرون ممالک بھیج دیا تھا۔

انوپم کرشی کو کلورائڈ پوٹاش کو فروخت کرنے کا لائسنس ملا ہوا تھا اور وہ کسانوں کو اچھی فصل کے لیے بیچنے کے لیے اہل تھے۔

یہ بھی الزام ہے کہ اگرسین گہلوت نے پوٹاش کو دوسرے لوگوں کو فروخت کیا جنہوں اسے ملیشیا اور سنگاپور میں غیرقانونی طریقے سے صنعتی نمک کے نام پر ایکسپورٹ کر دیا جبکہ بھارتیہ پوٹاش کے بھارت سے باہر بھیجے جانے پر پابندی تھی۔

ای ڈی کی کارروائی پر کانگریس نے بی جے پی پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔

کانگریس کا الزام ہے کہ راجستھان حکومت کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.