ETV Bharat / city

جے پور کے قبرستان میں کتوں کی دہشت، کئی لوگ بن چکے شکار - بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع قبرستان میں ان دنوں کتوں کی دہشت نظر آرہی ہے۔

Dog terror in Jaipur cemetery, people injured
جے پور کے قبرستان میں کتوں کی دہشت، لوگوں کو کیا زخمی
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 8:23 PM IST

کتوں کی دہشت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج قبرستان میں فاتحہ پڑھنے کے لئے پہنچے ایک شخص کو کتوں نے زخمی کر دیا۔ کتوں نے ان کو اس طرح سے زخمی کیا کہ ان کو فوراً ہی ہسپتال جانا پڑ گیا، اگر وہاں پر موجود لوگ ان کو نہیں بچاتے تو حالات کچھ اور ہی ہوتے۔ ایسے میں ایک بڑا سوالیہ نشان جے پور نگر نگم اور قبرستان کمیٹی پر کھڑا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب کتوں نے کسی شخص پر حملہ کیا ہو بلکہ کئی لوگوں کو یہاں پر کتوں نے کاٹ لیا ہے۔

ویڈیو

وہیں یہ کتے قبروں سے لاش کو نکال کر کھاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ آج کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے وکیل احمد نے بتایا کہ وہ روزانہ اپنی بیوی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے لئے پہنچتے ہیں۔ آج بھی کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھ رہے تھے، اتنی دیر میں آس پاس ایک کتے نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کو زخمی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتے اتنے خطرناک ہو چکے ہیں کہ ہم لوگوں کو کافی ڈر ان کتوں سے لگ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل میں پانی کی ٹنکی کے پاس ہاتھ دھونے کے لیے گیا تھا، اتنی دیر میں کتوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور جب میں چلایا تو آس پاس کے لوگوں نے مجھے بچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.