پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے دہلی سے پہنچی خالد سیفی کی بیوی نرگس سیفی کا کہنا ہے کہ' خالد سیفی کو گزشتہ ایک برس قبل شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور دہلی فسادات کے نام پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے ساتھ کئی لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ اس لئے ہم ان کو رہا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی و راجستھان سمیت دیگر ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں گے وہاں ہم لوگ جائیں گے اور اپنی بات کو عوام کے درمیان رکھیں گے۔ ہم عوام سے یہی اپیل کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کا ساتھ دیں اور جتنے بھی بے گناہوں پر یو پی اے لگا یا گیا ہے اور وہ جیل میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں ان تمام لوگوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ' اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، حکومت بےگناہ لوگوں کو پھنسا رہی ہے۔