ETV Bharat / city

راجستھان: عازمین حج کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا فیصلہ

حج ہاؤز میں آکر کسی بھی عازمین حج کو اپنا پاسپورٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، خود راجستھان حج کمیٹی کی جانب سے پاسپورٹ ڈاک کے ذریعہ ان کے گھر روانہ کیے جائیں گے۔

Decision to return passports to Hajj pilgrims by post
عازمین حج کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 3:32 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال حج محدود تعداد میں ادا کیا جائے گا۔ سعودی حکومت نے عرب کے علاوہ دیگر ممالک کے عازمین کو اس مرتبہ مکہ آنے منع کردیا ہے۔

عازمین حج کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا فیصلہ

بھارتی عازمین کے لیے اس بار حج منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کے پاسپورٹ اور پیسے اب حج کمیٹی کی جانب سے لوٹائے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز جےپور میں ایک وائرل پیغام کو لے کر جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سات جولائی کو صبح گیارہ بجے عازمین حج کو پاسپورٹ سپرد کیے جائیں گے۔ اس وجہ سے کثیر تعداد میں عازمین حج دارالحکومت جے پور میں واقع حج ہاؤس پہنچے تھے لیکن حج ہاؤس میں ان تمام لوگوں کو پاسپورٹ دینے سے صاف انکار کر دیا گیا تھا۔

ان تمام لوگوں کی پریشانی کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی جانب سے خبر شائع کی گئی جس کے بعد خبر کا بڑا اثر راجستھان میں نظر آیا ہے۔

اب دارالحکومت جے پور حج ہاوز میں آکر کسی بھی عازمین حج کو اپنا پاسپورٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، خود راجستھان حج کمیٹی کی جانب سے پاسپورٹ ڈاک کے ذریعہ ان کے گھر روانہ کیے جائیں گے۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جن لوگوں کا حج منسوخ ہو گیا ہے ان تمام لوگوں کے پاسپورٹ راجستھان حج کمیٹی کے پاس پہنچ چکے ہیں، راجستھان حج کمیٹی میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے ان تمام پاسپورٹ کا ویری فکیشن کیا جارہا ہے اور چند روز بعد ہی ان کو تقسیم کرنے کی قواعد بھی شروع کی جائے گی۔

راجستھان حج کمیٹی میں کام کرنے والے ملازم فیروز خان نے بتایا کہ اگر حج کمیٹی کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ لیا جائے گا تو اس بارے میں تمام باتیں عازمین حج کو بتا دی جائے گی۔

فیروز نے بتایا کہ جس طرح سے گزشتہ روز شوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل کیا گیا تھا اس پیغام کا حج کمیٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے الگ الگ مقامات کے لوگوں کو ان کے گھر پر ڈاک کے ذریعہ پاسپورٹ بھیجے جائیں گے ان کو جے پور آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.