ETV Bharat / city

کورونا مشتبہ مریض کی خود کشی

کورونا مشتبہ مریض کی خودکشی کے سے اسپتال انتظامیہ اور پولیس محکمہ میں کھلبلی ہے۔

کورونا کے مشتبہ مریض نے کی خود کشی
کورونا کے مشتبہ مریض نے کی خود کشی
author img

By

Published : May 11, 2020, 4:43 PM IST

راجستھان کے اجمیر میں واقع جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ایک کورونا کے مشتبہ مریض نے پھناسی لگا کر خود کشی کر لی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص اترپردیش کا باشندہ ہے، اسے اسپتال کے کورونا وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

کورونا کے مشتبہ مریض نے کی خود کشی

یہ واقعہ آج صبح قریب چھ بجے کا بتایا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق اسے اسپتال کے واش روم میں لٹکا ہوا پایا گیا، اسپتال انتظامیہ اور پولیس اس واقعہ سے حیرت زدہ ہیں۔

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ویر بہادر سنگھ موقعے پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قیاس آرائیاں ہے کہ نوجوان نے کورونا وائرس کے خوف سے پھانسی لگا کر جان دے دی ہے، ہلاک شدہ نوجوان کی جانچ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بھی اس طرح متعد واقعات سامنے آچکے ہیں، اور کورونا کے متعدد مریضوں نے خود کشی کر لی، ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں میں کورونا کا خوف اس قدر گھر کر گیا ہے کہ لوگ نفسیاتی مریض کے شکار ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.