ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل کے باہر پریس کانفرنس میں سچن پائلٹ پر جوابی حملہ بولتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وہ اگر بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے، تو ہریانہ کی بی جے پی حکومت کے چنگل سے نکل کر باہر آئیں۔
رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ'ہم نے کئی مرتبہ سچن پائلٹ کو اپنی بات رکھنے کے لیے بلایا، لیکن وہ نہیں آئے، اس لیے ہمیں مجبوراً گزشتہ روز ان پر اور ان کے ساتھی جو کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں ان پر کارروائی کرنی پڑی'۔
مزید پڑھیں:
'بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا'
انہوں نے مزید کہاکہ' میڈیا کے ذریعے ہم نے اپنے نوجوان رہنما سچن پائلیٹ کا بیان دیکھا، وہ کہہ رہے ہیں کی میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا، تو ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اگر بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے تو ہریانہ حکومت کے چنگل سے باہر نکلیں، ہریانہ پولیس انہیں جو سکیورٹی مہیا کروا رہی ہے وہ اس سیکیورٹی سے باہر نکل کر اس جگہ قیام کریں جہاں تمام کانگریسی رہنما ہیں۔ ساتھ ہی وہ ہمارے درمیان آئیں اور اپنی بات رکھیں۔