چومو اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام لال شرما نے ریاست کے سیاسی بحران کا ذمہ دار خود ان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ہنومان جی یعنی بالاجی سے مت الجھو ورنہ حکومت پریشانی میں آ سکتی ہے۔ شرما کے مطابق حکومت نے سامود بالاجی کا روپ وے بند کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے شراب کی دکانوں میں اضافہ کر دیا، مالز بھی کھول دیے لیکن مندروں کو کھولنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
رام لال شرما نے ایک دفعہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ریاست میں بند مندروں کو کھلوانے کا حکم جاری کرے۔