ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں وزیر برائے خوراک رمیش مینا کی جانب سے عوامی شکایت سنی جا رہی تھی.
لوگوں کی بعض شکاتیں فورا فون کے ذریعہ حل کر دی جاتی تھیں اور بعض کو خط لکھ کر دور کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
عوامی شکایت سننے کے دوران سو سے زائد خواتین کے ایک ساتھ دفتر میں پہنچنے سے لوگ حیران و پریشان ہوگئے۔
انہوں نے اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں وقت پر راشن نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔'
ان کی شکایت کے جواب میں وزیر نے کہا کہ 'بہت جلد ہی پریشانی دور کر دی جائے گی اور یہ پریشانی جئے پور کے دو یا چار وارڈوں میں ہی ہیں۔'
واضح رہے کہ ریاستی کانگریس دفتر میں صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک یہ عوامی شکایت سنی جاتی ہے.