مسٹر گہلوت نے ’عالمی بچہ مزدوری مخالف دن ‘کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش بچہ مزدوری کو ہر صورت میں ختم کرنے کی ہونی چاہئے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ عالمی بچہ مزدوری مخالف دن پر ہم سب کو مل کر بچہ مزدورں کو ختم کرنے کی سمت میں عہد کرنا چاہئے اور بچوں کو ان کا بچپن جینے کا بھرپور موقع فراہم کرکے زندگی کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔
سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ بچے ہندوستان کا مستقبل ہیں ، جن سے محنت کرانا آج بھی سماج میں بڑا مسئلہ بناہوا ہے۔ اس موقع پر بچوں کو تعلیم سے جوڑکر انہیں بچہ مزدوری سے آزادی دلائیں اور انہیں ذہنی طور پر مضبوط بناکر ’خود کفیل ہندوستان ‘ کے عہد کو پورا کرنے میں حصہ دار بنانا چاہئے۔
سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا کہ بچہ مزدوری وہ سماجی برائی ہے جو معصوم بچوں کے بچپن اور سنہرے مستقبل کے خواب کو چھین کر انہیں تاحیاب مزدوری کے لئے مجبور کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو مل کر بچہ مزدوری کی اس غلط روایت کو جڑ سے سے ختم کرنے کا عہد لے کر بچوں کے سنہرے مستقبل کو فروغ دینا چاہئے۔
یو این آئی