اطلاعات کے مطابق مسٹر بھاگوت تیجارہ قریب گہنکر میں 123 برس کے بابا کمل ناتھ آشرم جارہے تھے۔ اسی دوران مُنڈاور سے نکلتے وقت شیوپور چوراہے کے پاس ان کے قافلے میں شامل گاڑی سرپنچ کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں سرپنچ کا چھ برس کا پوتاسچن کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سنگین زخمی حالت میں سرپنچ کو جے پور بھیج دیا گیا۔
اس حادثے کے بعد غیظ وغضب میں ڈوبے عوام نے جام لگانے کی کوشش کی۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر عوام کو سمجھا بوجھا کر امن و امان بحال کیا۔