ETV Bharat / city

جے پور: دہلی جنسی زیادتی معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - اردو نیوز جے پور

دہلی سیول ڈیفنس میں خدمات انجام دینے والی خاتون کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی و قتل کے خلاف جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کینڈل مارچ نکالا گیا اور متاثرہ خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

campus front of india candle march for delhi civil defence volunteer in jaipur
خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 10:57 PM IST

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کینڈل مارچ موتی ڈونگری علاقہ میں واقع مسلم مسافر کھانے سے روانہ ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا البرٹ ہال پہنچا۔ اس کینڈل مارچ میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں متاثرہ خاتون کو انصاف ملے اس کی تختیاں لے رکھی تھی۔اس دوران مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

جے پور کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے صدر انضمام احمد نے بتایا کہ دہلی میں ہوئے متاثرہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کر رہے اور ملزمین کو سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں دہلی پولیس نے صحیح طرح سے کاروائی نہیں کی۔ اس لئے ہم متاثرہ کو انصاف ملے اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ کو انصاف نہیں ملتا ہے تو بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

وہیں اس کینڈل مارچ میں شامل ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی جب تین طلاق کا قانون لے کر آئے تھے تو وہ مسلم خواتین کو حمایت دینے کا وعدہ کیا کرتے تھے، لیکن جس طرح سے اب دہلی میں ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے اور ملک کے وزیراعظم کچھ نہیں کر رہے ہیں، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے وزیراعظم اس بڑی واردات کی جانب توجہ دیں اور جو بھی قصوروار ہیں ان کو جلد سے جلد سزا دی جائے۔ اس دوران کثیر تعداد میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی کارکنان، عہدیداران سمیت خواتین موجود رہیں۔

مزید پڑھیں:

سماجوادی پارٹی نے دہلی متاثرہ خاتون کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.