ETV Bharat / city

راجستھان: بی ایس پی نے اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کیا

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:17 AM IST

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران بہوجن سماج پارٹی نے اپنے تمام (چھ) اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کیا ہے کہ اگر فلور ٹیسٹ ہوتا ہے تو گہلوت حکومت کے خلاف ووٹ دیں۔

bsp
bsp

راجستھان میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی مشکلیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ بی ایس پی نے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کر کے ہدایت دی ہے کہ اگر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے تو وہ کانگریس پارٹی کے خلاف ووٹ دیں۔

نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر پارٹی کے وہپ کی خلاف ورزی کی گئی تو دل بدل قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بی ایس پی نے اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کیا

بی ایس پی کے قومی جنرل سیکریٹری ستیش چندر مشرا نے یہ وہپ جاری کیا ہے۔

مشرا نے واضح طور پر یہ کہا کہ بہوجن سماج پارٹی ایک قومی پارٹی ہے اور یہ کانگریس میں ضم نہیں ہوئی ہے حالانکہ راجستھان میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی، کانگریس میں شامل ہو گئے تھے اور یہ اراکین اسمبلی اب کانگریس کے اراکین اسمبلی کے ساتھ فیئر ماؤنٹ ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔

بی ایس پی نے اس معاملے میں ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

راجستھان میں بی ایس پی نے اراکین اسمبلی راجندر سنگھ گڈھا، لاکھن سنگھ، دیپ چند، چوگندر سنگھ اوانا، سندیپ کمار اور واجب علی کو وہپ جاری کیا ہے۔

یہ تمام اراکین، راجستھان اسمبلی انتخابات 2018 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی پہنچے تھے لیکن سنہ 2019 میں تمام اراکین کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.