نئی دہلی میں آئی سی ایم گروپ کی جانب سے منعقدہ ساتویں ’’آئی ٹی سی ٹی اے بی 2 بی انٹرنیشنل ٹورازم ایکسپو کانکلیو‘‘ اعزازی تقریب میں راجستھان کو سیاحتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
راجستھان فن، ثقافت، میلہ اور فیسٹول کے انعقاد کے نظریہ سے ہمیشہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کی پہلی پسند رہا ہے۔
دوسری جانب ورلڈ فوٹو گرافی ڈے پر محکمۂ سیاحت کی جانب سے سوشل میڈیا پر فوٹوگرافی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ’’رنگ راجستھان‘‘ کی تھیم پر منعقدہ اس مقابلہ میں حصہ لینے والے راجستھان کے دیہی فن، ثقافت اور سیاحت شعبہ وغیرہ کے فوٹو راجستھان ٹورازم کے سوشل میڈیا ہینڈل پر ہیش ٹیگ راجستھان کے ساتھ ٹیگ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جے پور: زمین سے نکلنے لگا عجیب و غریب کیمیائی مادہ
پندرہ ستمبر تک چلنے والے اس مقابلے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے زمرے میں بالترتیب پچاس ہزار، تیس ہزار اور پندرہ ہزار روپے کے انعام کے ساتھ ہی پانچ ہزار روپے کے پانچ کنسولیشن پرائز بھی دیئے جائیں گے۔