شہر میں غیر منظور شدہ جگہوں پر لگے ہورڈنگ و پوسٹرز پر افسران کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پوسٹروں کی ذریعے تہواروں کی مبارک باد اور رہنماؤں کے استقبالیہ پوسٹر نظر آرہے ہیں، جس سے گلابی شہر کی خوبصورتی پھیکی نظر آتی ہے۔
مقامی افراد بھی اس بات سے نالاں ہیں کہ پوسٹروں کے جگہ۔ جگہ لگنے سے شہر کی خوبصورتی مزید کم ہو جا رہی ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان پوسٹر لگانے والوں پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلابی شہر کا دیدار کرنے کے لیے سیاح آتے ہیں، لیکن یہ سب دیکھ کر انہیں مایوسی نظر آتی ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ افسران کو جلد از جلد اس جانب توجہ دینی چاہیئے، اور غیر منظور شدہ جگہوں پر پوسٹر لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس سے شہر کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے۔
مزید پڑھیں:
جے پور: پیٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات
بہرحال ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اس جانب توجہ کب مبذول کرتے ہیں اور گلابی شہر کی خوبصورتی ایک بار پھر سے نظر آئے۔