ETV Bharat / city

سونا اسمگلنگ کیس: ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا - راجستھان

ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کرنے کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا۔ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے افسران نے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے قریب 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

jaipur
jaipur
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:45 AM IST

اتوار کو تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کر لی گئی ہے جس کے بعد ان تمام ملزمین کو کسٹم ڈپارٹمنٹ کے افسران نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

وہیں تمام ملزمین کو پیر کو ای او ڈبلیو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سنیچر کو تمام ملزمین کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا جس میں تمام ملزمین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

سونا اسمگلنگ کیس: ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

معاملہ کیا ہے؟

ریاست راجستھان کے جے پور ایئرپورٹ پر جمعہ کی شام کسٹم ڈپارٹمنٹ کے افسران نے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف کیا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔

جے پور ایئرپورٹ پر جمعہ کی شام تین فلائٹ سے آئے تین مسافروں کے سامان کی شبہ کی بنیاد پر جانچ کی گئی۔ ان کے پاس سے تقریباً ساڑھے نو کلو سونا پکڑا گیا۔ اس کے محض تین گھنٹے بعد دیگر ایک فلائٹ سے 22.65 کلو سونا لاتے ہوئے 11 مسافروں کو پکڑا گیا۔ اس طرح سے کسٹم ڈپارٹمنٹ نے کل 14 مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔ سونے کی مجموعی قیمت 15 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.