درگاہ کمیٹی کی اس میٹنگ میں خصوصاً تعلیمی ادارے میں ضروری سہولیات فراہم کرانے اور طلبا کے لیے درگاہ کے مدرسے کو ایک ماڈل کے طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں عقیدت مندوں کو غریب نواز کی تعلیمات سے روبرو کرایا جائے گا۔
اسی طرح پیغام اسلام کی تعلیمات کے تعلق سے کمیٹی علماء کرام و مشائخ سے بھی رابطہ قائم کر رہی ہے۔
سید بابر اشرف، نائب صدر درگاہ اجمیر کمیٹی کے مطابق رواں برس زائرین کے لئے سولہ کھمبا علاقے میں طہارت خانہ مکمل کرنا اہم مقصد بھی ہوگا۔
اسی طرح درگاہ کمیٹی، خواجہ صاحب کی نصیحت اور تعلیمات کو عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لے گی تاکہ عقیدت مندوں کو درگاہ اور غریب نواز کی زندگی سے متعلق اطلاعات حاصل ہو سکیں۔