ETV Bharat / city

کانگریس نے جان بوجھ کر ایمبولینس رکھی: زبیر خان - مزدوروں کی مدد

کانگریس کے یوپی کے انچارج زبیر خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جان بوجھ کر بسوں کے ساتھ ایمبولینس رکھی تاکہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مزدور علاج کرواسکیں۔ بس کی بجائے دوسری گاڑیوں کے اندراج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ گڑبڑ آن لائن ہوسکتی ہے۔

aicc secretary zubair khan statement on bus politics in jaipur
کانگریس نے جان بوجھ کر ایمبولینس رکھی: زبیر خان
author img

By

Published : May 23, 2020, 6:27 PM IST

یوپی کے انچارج اور اے آئی سی سی کے سکریٹری زبیر خان نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے ذمہ دار اپوزیشن کی رہنما اور یوپی کی انچارج ہونے کی وجہ سے سڑک پر پیدل جارہے مزدوروں کی مدد کے لئے یوپی حکومت کو 1000 بسیں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 1000 کے بجائے 1051 بسیں دی، ان میں سے 1032 بسوں کا رجسٹریشن آر ٹی او میں موجود ہے۔

کانگریس نے جان بوجھ کر ایمبولینس رکھی: زبیر خان

زبیر خان نے کہا کہ سرحد کے قریب پہنچنے والی تمام بسوں کے پیسے کانگریس پارٹی نے دیئے ہیں اور جو باقی رہ گئے ہیں وہ دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پر یہ الزام لگایا گیا کہ ان بسوں کی فہرست میں ایمبولینسوں کے نمبر دیے گئے، تو اس ایمبولینس کو کانگریس پارٹی نے جان بوجھ کر بسوں کے ساتھ رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوئیڈا میں 500 اور غازی آباد میں 500 بسیں دینی تھی، ایسی صورتحال میں ایمبولینس کو جان بوجھ کر مزدوروں کے پیش نظر رکھا گیا تھا اگر کوئی طبی ایمرجنسی ہو تو انہیں علاج مل سکے۔

خان نے کہا کہ جو الزامات لگائے جارہے ہیں کہ بس کے نام پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ بسوں کی بجائے تھری وہیلر اور دوسری گاڑیوں کا تھا، آر ٹی او میں اندراج کرتے وقت آن لائن گڑبڑی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اترپردیش سے کوٹہ میں طلبہ کو لینے بسوں میں ایسی 6 بسیں تھیں جو تین پہیئوں اور دیگر گاڑیوں کے طور پر ریکارڈ میں درج ہیں۔ جبکہ وہ بسیں کوٹہ آئی تھیں اور ٹول پر ان کی تصویر بھی موجود ہے، جبکہ ویب سائٹ پر ان بسوں کو تھری وہیلر دکھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے آن لائن میں ایسی گڑبڑ ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.