ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع مسلم اہنگران گرلس کالجMuslim Ahangaran Girls College کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے کالج میں طالبات کو داخلہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے این او سی نہیں ملنے کی وجہ سے علاقے کی بچیاں دور دراز علاقے کے کالج میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں۔ کالج کمیٹی کے ممبران روزانہ اراکین اسمبلی کے ساتھ اس پورے معاملے کو لے کر میٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کو لے کرمقامی رکن اسمبلی رفیق خان ہم لوگوں کا کافی زیادہ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو امید ہیکہ حکومت ہماری جانب توجہ دے گی اور ہم لوگوں کو این او سی دی جائے گی۔