امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے تعلق سے سیاسی سماجی رہنماوں کے درمیان چہ مہ گوئیاں جاری ہیں۔
خاص طور پر ان کے گجرات کے دورے کی وجہ سے شہر احمد آباد کی تقریبا 500 سے زائد جھگی جھوپڑیوں کے سامنے میونسپلٹی کی جانب 7 فٹ اونچی دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
امریکی صدر 24 فروری کو بھارت دورہ پر احمد آباد آنے والے ہیں اطلاع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر کے ساتھ روڈ شو بھی کر نے والے ہیں، جن راستوں سے
امریکی صدر روڈ شو کرتے گزریں گے ان تمام شاہراہوں پر قائم جھگی جھوپڑیوں کے آگے دیواریں اور کالے پردے لگائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کو ڈیجیٹل نیوز زمرہ میں ایوارڈ
واضح رہے کہ سنہ 2014 میں بھی سابق صدر بل کلنٹن کے بھارت دورہ کے وقت یہ نظارہ جے پور کے کٹھ پتلی نگر میں بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ اب وہی صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمد آباد کے دورے سے قبل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سنہ 2014 میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دورے کے دوران جے پور میں انتظامیہ نے کچی آبادی کو چھپانے کے لئے دیواریں کھڑی کرکے آرٹ ورکس بنائے تھے۔ اس دیوار کے پیچھے بسنے والی ہزاروں زندگیاں اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔